عام آدمی پارٹی کے لیڈر کمار وشواس کے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کی
خبر کو عآپ لیڈر نے غلط قرار دیا ہے۔ انہوں نے کئی ٹویٹ کر ان خبروں پر
مضحکہ خیز انداز میں ردعمل ظاہر کیا ہے۔ دراصل، میڈیا میں آئی رپورٹوں میں
کہا گیا کہ وشواس یوپی کے صاحب آباد سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ ان میں دعوی
کیا گیا ہے کہ کمار وشواس سے بی جے پی کی بات چیت آخری مرحلے میں ہے اور
جلد اس کا اعلان ہو سکتا ہے۔ حال ہی میں وشواس نے گوا میں پارٹی کی جانب سے انتخابی مہم چلائی تھی۔
پنجاب کے اسٹار کمپینروں کی لسٹ میں بھی ان
کا نام نہیں ہے۔ اس میں اروند
کیجریوال کے علاوہ منیش سسودیا، ستیندر جین اور بھگونت مان کو تو جگہ ملی
ہے، لیکن وشواس کا نام نہیں ہے۔ ایسے میں ان قیاس آرائیوں کو اور زیادہ
تقویت مل رہی ہے۔ تاہم ان تمام قیاس آرائیوں کو وشواس نے اپنے ہی انداز میں مسترد بھی کیا
ہے۔ کمار وشواس نے اس خبر پر چٹخارے لیتے ہوئے کئی ٹویٹ کئے۔ پہلا ٹویٹ
تھا- 'کمار وشواس نے کانگریس، ٹی ایم سی، اے آئی اے ڈی ایم کے، بی جے پی،
جے ایم ایم، اے جے پی جوائن کیا۔' ساتھ ہی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ گاندھی
جی کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔